سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے طاقت کا استعمال کیا تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پی ٹی آئی کا حکومت مخالف لانگ مارچ شروع ہو گا، ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہو گا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں…

6 mins ago

امریکی نائب صدر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے امکانات کم کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس پر اپنی نگاہیں جماتے ہوئے کملا ہیرس ان نائب امریکی…

19 mins ago

امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد…

43 mins ago

آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…

57 mins ago

کیا واقعی ’سپر پرائم منسٹر‘ محسن نقوی ہی ہیں؟ شہباز شریف نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…

1 hour ago

سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

1 hour ago