اسلام آباد بار کونسل کا سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی کے فیصلے پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد بار کونسل نے سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔اسلام آباد بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اسلام آباد بار کونسل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں دیگر 2 ججز کی تعیناتیاں سنیارٹی کے برعکس ہیں، پیر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جونیئر ججز تعینات کیے گئے۔بار کونسل نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا سپریم کورٹ ججز تقرری کے عمل میں سنیارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے سوا تمام غیر آئینی فیصلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل نے یہ بھی کہا کہ ججز تقرریوں کا معاملہ دوبارہ غور کے لیے جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے۔بار کونسل کا کہنا تھا کہ تمام ہائی کورٹس سے سینئر ترین جسٹس صاحبان کے نام ہی زیر غور لائے جائیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago