اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔فیروز خان سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے تشدد کے الزامات کی زد میں ہیں۔اقرا عزیز اور فیروز خان کی جورٹی کو مقبول ترین ڈرامہ ’ خدا اور محبت ‘ میں پسند کیا گیا تھا۔تاہم فیروز خان کی سابق اہلیہ کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد اقراء عزیز نے بھی گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیے گئے نوٹ میں کہا ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔
اقراء عزیز نے کہا وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔
اقراء عزیز نے کہا میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔
۔جبک فیروز خان نے بھی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد پر ردِ عمل کا اظہار ہے۔فیروزخان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک تدیدی نوٹ شیئر کیا ہے۔فیروز خان کا سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ میں فیروز خان خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کی تردید کرتا ہوں، اِن الزامات کی حقیقت میں کوئی حیثیت نہیں ہے، میں اِن الزامات سے متعلق اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
فیروز خان کا مزید کہنا ہے کہ میں واضح طورپر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی قانون نہیں توڑا اور نہ ہی کسی کے حقوق کی تلفی کی ہے، میں دنیا کے سب ہی انسانوں کے حقوق کا احترام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان میں طلاق ہو چکی ہے۔اس سابقہ جوڑی کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے جسمانی تشدد کے شواہد پیش کیے تھے جو کہ کل سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔دوسری جانب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اور فیروز خان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…