شیخ رشید لانگ مارچ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ اہم ٹوئٹ کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لاہور پہنچ چکا ہوں، آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس اور کل لانگ مارچ میں شرکت کروں گا۔شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمداللہ میں صحت مند ہوں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے لکھاکہ میں نواز، شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔انہوں نے مزیدلکھا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔

شیخ رشید نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ سپریم کورٹ نے بھی حکومت کےلانگ مارچ روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اور حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ طاقت کا استعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ پرامن،قانونی،آئینی اور تشدد سے پاک ہوگا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہےکہ انتشار خلفشار اورطاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھودےگا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ، تیاریاں مکمل
ٓ وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرلی ہے۔لانگ مارچ کے لئے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ لانگ مارچ کے لیے4265 ایف سی، 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔اسلام آباد لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان سامنے آگیا ، سرکاری دستاویز کے مطابق دو ڈی آئی جی 4 ایس ایس پی 11 ایس پی نگرانی کریں گے۔
30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کئے جائیں گے اور اسلام آباد پولیس کےجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اس بار وفاقی حکومت کو پنجاب ،کے پی کے اور آزادکشمیر پولیس کی مدد حاصل نہیں ہے، بلوچستان کے اتحادی حکومت نے بھی وفاق کی مدد کے لیے پولیس نہیں دی ہے۔616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل فراہم کر دیئے گئے جبکہ 611 بارہ بور گن اور 36700 راوند فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں جبکہ 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیئے گئے اور تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی دارلحکومت میں انتظامیہ نے 1 ہزار 100 کنٹینرمختلف شاہرؤں کے کنارے اور مختلف جگہوں پر جمع کیے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے بعد کارکنان نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ خواتین نے بھی لانگ میں شرکت کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 min ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

13 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

37 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

39 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

47 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

49 mins ago