اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں، اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد علی زیدی کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بتایا جائے کہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا بات ہے؟
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے فیصل واوڈا پر لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینلز نے دکھائی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…