مواچھ گوٹھ کریکر حملے میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ مواچھ گوٹھ کریکر حملے میں ملوث ملزمان تک جلد پہنچ جائیں گے، انہوں نے ملزمان کے قریب پہنچنے سے متعلق گورنر سندھ کے بیان سے لاعلمی کا اظہار کیا . وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ 14 اگست کو دھماکے کا واقعہ بہت ہی دردناک تھا، یہ واقعہ بزدلوں نے کیا جنہوں نے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا .

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے واقعے کے بعد فوری ہدایات دیں جبکہ میں لواحقین سے محکمہ صحت کے ذریعے رابطے میں تھا . اُنہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دیں گے جبکہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج کا خرچ سندھ حکومت اٹھائے گی . وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے . سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کے گھروں تک پہنچیں گے اور سزا دلائیں گے . واضح رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں