عمران خان نے سائفر پر کھیل کھیلا، وزیر داخلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سائفر پر کھیل کھیلا اور یہ نہیں سوچا کہ قوم کا اس سے کتنا نقصان ہوگا۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کھیل کھیلا، یہ نہیں سوچا ملک کا کیا ہوگا۔رانا ثناء نے کہا کہ آرمی چیف غیر معینہ مدت تک توسیع پر رضامند ہوجائیں تو ان کی تعریفیں اور انکار پر عمران انہیں میر جعفر اور میر صادق جیسے القابات دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذہنی پستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے، اس منفی ایجنڈے کے ساتھ کسی ملک میں قانون کی بالادستی فروغ نہیں پاسکتی۔رانا ثناءاللّٰہ نے صحافی ارشد شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے، ارشد شریف کو دبئی پھر کینیا بھیجا گیا، ارشد شریف کو ڈرایا دھمکایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق حقائق کی چھان بین کا عمل جاری ہے، وقار نامی شخص کے کردار کو بھی سامنے لایا جائے گا، سارے تانے بانے عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں، بادی النظر میں جو شواہد ہیں اس کے اشارے عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی، متنازع فارم ہاؤس کی بھی رپورٹ دیں گے۔وزیرداخلہ رانا ثناء نے پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایچ نائن اور جی نائن میں جلسے کی درخواست دی ہے، اجازت سے پہلے ان کے ارادوں کے بارے میں بھی اندازہ لگائیں گے، دیکھیں گے کہ یہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن اور آئین کے تحت جلسے کی اجازت دو روز قبل دیں گے، اگر تحریک انصاف نے ضروری تقاضے پورے کیے تو اجازت دیں گے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

7 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

22 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago