03 کروڑ سے زائد متاثرہ افراد کی بحالی کسی بھی ملک کیلئے آسان نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشیوں اور سیلاب سے 1700سے زائد افراد جاں بحق اور تین کروڑ سے زائد افرادمتاثر ہوئے اور تین کروڑ سے زائد متاثرہ افراد کی بحالی کسی بھی ملک کیلئے آسان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے اور انصاف کا تقاضا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں جن ملکوں کا حصہ ہے وہ ذمہ داری لیں۔شیری رحمان نے کہا کہ یہ دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بے مثال موسمیاتی آفت سے نمٹنے میں مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جو وہ 2009 سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کر رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 30.1 ارب روپے نقصان کا تخمینہ ہے جس میں 15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق پاکستان کوکم از کم 16.2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے جس میں مغربی ترقیاتی اور جی 20 ممالک کواپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب تک 80 فیصد کام اپنے وسائل سے کیا ہے لیکن تباہی زیادہ اور ہمارے وسائل محدود ہیں، امید ہے عالمی برادری ڈونرز کانفرنس میں مدد کی فراہمی کا وعدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسوں کا 80 فیصد اخراج جی ٹوئنٹی ممالک کرتے ہیں اور اب G20 ممالک کو موسمیاتی موافقت، ہنگامی ردعمل اور بحالی کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔انہوں نے امیر ممالک سے کہا کہ وہ 2009 میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں غریب ممالک کے لیے سالانہ 100 بلین ڈالر کی آب و ہوا سے متعلق مالی معاونت کے لیے کیے گئے وعدے کو پورا کریں۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

10 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

17 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

20 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

21 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

25 mins ago