نومبر میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ)نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباً معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔خشک موسم خریف فصل کی کٹائی میں سازگار ثابت ہوگا، گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتداء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ نومبر کے آخری 10 دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان ہے جبکہ نومبر میں رات کو درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا جائے گا۔

Recent Posts

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

4 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

7 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

17 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

28 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

31 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

39 mins ago