حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 4.13 فیصد اضافہ ہوگیا اور سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 27.13 فیصد سے بڑھ کر دوبارہ 30.68 فیصد ہوگئی۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے نمک کی قیمتوں میں 2.57 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.04 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.89 فیصد، تازہ دودھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، ایری سکس چاول کی قیمتوں میں 1.24 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.31 فیصد، بجلی کی قیمت میں 89.34 فیصد اور انرجی سیور کی قیمتوں میں 1.57 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمت میں 0.47 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 3.37 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 0.72 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 2.50فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.35 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.84فیصد، چکن کی قیمت میں 1.86 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 2.97 فیصد کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 26.70 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.47 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 30.35 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.48 فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.77 فیصد رہی۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

2 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

16 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

40 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

56 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago