ملک کی خاطر چپ ہوں ورنہ ڈی جی آئی ایس آئی کو جواب دے سکتا ہوں، عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر چپ ہوں ورنہ میں ڈی جی آئی ایس آئی کو جواب دے سکتا ہوں۔لاہور میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کل پریس کانفرنس میں کہا ہم سیاست نہیں کرتے، اس سے زیادہ سیاسی پریس کانفرنس تو شیخ رشید بھی نہیں کرتا۔
عمران خان نے کہا کہ آپ پریس کانفرنس میں غیر جانب دار نہیں رہے، سارا نشانہ میں تھا آپ نے چوروں کے ٹولے پر کیوں بات نہیں کی؟ میں وہ باتیں جانتا ہوں، صرف ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں، بولتا نہیں کیوں کہ ملک کا نقصان نہیں چاہتا۔
عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کی طرح نہیں ہوں جو یہاں چپ رہے اور لندن جاکر فوج پر تنقید کرے، میرا تو جینا مرنا یہیں ہے، آزاد ملک کے لیے طاقتور فوج چاہیے، فوج کی کمزوری سے ملک کمزور ہوتا ہے، ہماری تنقید تعمیری اور آپ کی بہتری کے لیے ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں آپ کو جواب دے سکتا ہوں لیکن اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتا، میں نے آج تک کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں۔

Recent Posts

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

4 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

11 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

20 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

45 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

59 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago