افغانستان:امریکا نے اپنےشہریوں کوکابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ نہ جائیں۔سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں پرامریکیوں کو سیکیورٹی خطرات درپیش ہوسکتے ہیں۔ امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکیوں کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکیوں پر طالبان کے تشدد کی رپورٹس علم میں ہیں۔جوبائیڈن نے افغانستان میں موجود امریکی شہریوں کی تعداد سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں موجود امریکی شہریوں کی تعداد جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 ہزار امریکی فوجی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں تاہم حتمی اعدادوشمار کا علم نہیں ہے۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 13 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سے نکال چکے ہیں جن میں 204 امریکی صحافی بھی شامل ہیں۔امریکی صدر نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ کے نزدیک کسی بھی ممکنہ دہشت گرد حملے پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور طالبان سے مسلسل رابطہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی ممالک کے شہریوں کو افغانستان سے لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

21 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

29 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

36 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

42 mins ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

45 mins ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

49 mins ago