ارشد شریف قتل، سلمان اقبال کا پاکستان آنے سے انکار

کراچی(قدرت روزنامہ) نیوز چینل اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس کی تحقیقات میں مدد دینے کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہا جارہا ہے کہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے ،سلمان اقبال نے کہا کہ انہیں مسلم ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں ان سے جو سوال پوچھے جائیں گے وہ ان کا جواب ضرور دیں گے ۔

سلمان اقبال نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ۔
سلمان اقبال نے اعتراف کیا کہ ان کے دفتر نے بیرون ملک جانے میں ارشد شریف کی مدد کی،کیا ایک دوست کی مدد کرنا جرم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ارشد شریف کے قتل میں کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago