تمام اداروں کے خیرخواہ ہیں اور پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں، علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے تمام اداروں کے خیرخواہ ہیں اور پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں لیکن ملک میں کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں جو ملک میں چور دروازے سے آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی صدر علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ لوگ قانون سے بالا ہیں جو 20، 20 قتل کراتے ہیں، عوام کا پیسہ لوٹتے ہیں اور ملک میں چور دروازے سے آتے ہیں۔مریم نواز تو خود کہتی تھی کہ ہمارے پاس بہت سی ویڈیوز ہیں، یہ سب میں نہیں ان ہی کی پارٹی کے لوگ کہتے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں فتنے کا نام آصف علی زرداری، نوازشریف، الطاف حسین اور فضل الرحمان ہے، فضل الرحمان کو لوگ پیار سے ڈیزل کہتے ہیں۔انہوں نے سائفر پر ہونے والی میٹنگز کے حوالے سے کہا کہ سائفر پر این ای سی کی دو میٹنگز ہوئیں، دونوں میٹنگز میں بیرونی مداخلت کی تصدیق کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ کاغذ میں کہا گیا عدم اعتماد نہیں ہوتا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس امپورٹڈ حکومت کو بات کرنا اور مدد لینے نہیں آتی۔انہوں نے مذیر کہا کہ پرسوں ہونے والی پریس کانفرنس پر بھی کچھ کہنا چاہوں گا، مگر ہم پاکستانی ہونے کے ناطے اس کی ہر چیز کو اون کرنا چاہیے۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کے خیرخواہ اور پاکستان کو اپنا سمجھتے ہیں۔

Recent Posts

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

4 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

19 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

27 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

34 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

40 mins ago

فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…

47 mins ago