ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اگر انکی نواسی ناویا شادی کیے بغیر بھی بچہ پیدا کریں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں . اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو واٹ دا ہیل ناویا میں انہوں نے کئی انکشافات کیے اور اپنی شادی کیلئے امیتابھ بچن کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کے بارے میں بھی بتایا .
یہ پوڈ کاسٹ تین نسلوں کی نمائندگی کرتا ہے جس میں جیا بچن، انکی بیٹی شویتا بچن اور نواسی ناویا مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں . جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام جاری رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 کام کرنے والی بن جائے، اسکے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کیساتھ اور اچھے پروجیکٹس میں کام کا کہا .
. .