ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اگر انکی نواسی ناویا شادی کیے بغیر بھی بچہ پیدا کریں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو واٹ دا ہیل ناویا میں انہوں نے کئی انکشافات کیے اور اپنی شادی کیلئے امیتابھ بچن کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ پوڈ کاسٹ تین نسلوں کی نمائندگی کرتا ہے جس میں جیا بچن، انکی بیٹی شویتا بچن اور نواسی ناویا مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔ جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام جاری رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 کام کرنے والی بن جائے، اسکے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کیساتھ اور اچھے پروجیکٹس میں کام کا کہا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…