مجھے مولا جٹ کہنے پر عمران خان کا شکریہ: گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے مولا جٹ کہا، یہ مثبت کردار ہے، اللّٰہ اس مولا جٹ سے کام لے اور شہر کے لیے اچھا ثابت ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، ہم اس کے حل کے لیے کام کریں گے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اچھا کام کر رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا شکایتی سیل عوام کے لیے کھول دیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوام اس سیل سے 1366 پر رابطہ کر سکتے ہیں، شکایتی سیل سے شہر میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے امین الحق آئی ٹی کے وزیر ہیں، مستقبل میں آئی ٹی پارک کا اجراء کریں کے، ملک کا مستقبل آئی ٹی میں ہی ہے۔واضح رے کہ 20 اکتوبر کو سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے گورنر کو دیکھیں اور مولا جٹ کو دیکھیں تو کوئی فرق نظر نہیں آئے گا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago