لاہور میں انتخابات کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں انتخابات کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع . تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کا انعقاد کیا گیا .

سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ اگر آج انتخابات کا انعقاد ہوا تو کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟ . سوال کے جواب میں عوام کی رائے نے ثابت کیا کہ انتخابات ہونے کی صورت میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا . سروے کے دوران معلوم ہوا کہ آج الیکشن ہونے کی صورت میں لاہور کی 37 فیصد عوام ن لیگ کو ووٹ دینے کے حق میں ہے . جبکہ 32 فیصد لاہور حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں . . .

متعلقہ خبریں