لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ عمران خان نے کسی کے ذریعے اپنا پیغام وزیراعظم کو نہیں بھجوایا۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، شہباز شریف پیغام کے معاملے پرجھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ تھا کہ صاف شفاف انتخابات کرائیں، یہ اپنے کیسزمعاف کرانے میں لگے ہوئے تھے۔
‘جمعرات کو اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کرینگے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر عمران خان کا کیا پلان ہے اس کا مجھے بھی نہیں پتہ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی سے قافلہ کل صبح11 بجے نکلے گا، جمعرات کو اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کرینگے، ہمارا قافلہ موٹروے سے ہوتے ہوئے اسلام آبا دپہنچے گا۔
زلفی بخاری
دوسری جانب زلفی بخاری نے بھی بول سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں اٹک سے سب سے بڑا قافلہ نکلے گا، لانگ مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ بول نیوز لانگ مارچ کی سب سے اچھی کوریج کررہا ہے، بول نیوز پر لانگ مارچ کوریج نہ کرنے کیلئے دباؤ بھی ہے۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ امید سے زیادہ لوگ لانگ مارچ کیلئے نکلے، جہاں بھی پہنچتے ہیں توقعات سے زیادہ استقبال ہوتا ہے۔
پرویز خٹک
اس کے علاوہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں ریلی تارو جبہ تا خیرآباد نکلای جارہی ہے، تاروجبہ سے نوشہرہ تک سات مقامات پر جلسے کیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی کی کوئی وقعت نہیں، کمیٹی کے پاس کوئی اختیارات ہی نہیں ہیں تو مذکرات کا کیا کرنا ہے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہمارا صرف اور صرف ایک مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مارچ کی پہلی منزل جمعہ کی شب لبرٹی چوک سے شاہدرہ انٹر چینج تک مکمل ہوئی تھی، عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے شاہدرہ میں قیام پذیر ہوئے۔
اتوار کو لانگ مارچ کے شرکاء گجرات پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی مارچ کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مارچ گجرات اور جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر میں قیام کریں گے۔پیر کی صبح جہلم کی طرف روانہ ہوں گے جہاں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری شرکاء کی میزبانی کریں گے۔منگل کو عمران خان راول میں ڈیرے ڈالیں گے، گوجر خان سے ہوتے ہوئے رات گئے اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔ یہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت آگے بڑھنے کے لیے حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…