لاہور (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران نیازی کی ایما پر دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتار پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا، دوست مزاری کا اصل قصور آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے ملکی سیاست میں ایک اہم موڑ پر درست سمت کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔اپوزیشن لیڈر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کرنا عمران نیازی اور اس کی جماعت کا خاصا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے سروپا الزامات کی بنا پر عمران خان کو ہمیشہ عدالتوں میں سبکی اٹھانا پڑی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…