پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)این سی او سی نے ستمبر میں بابا گرو نانک دیو جی کی آئندہ برسی کے پیش نظر، بھارتی سکھ یاتریوں کو کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور آنے کی اجازت دے دی ہے . این سی او سی کے گزشتہ روز اجلاس میں کرتارپور راہداری کے ذریعے ہندوستانی سکھ یاتریوں کی نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا .

وباء کے بڑھتے پھیلاؤ کے دوران، ہندوستان 22 مئی 21 سے 12 اگست 21 تک کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں رہا اور سکھ یاتریوں سمیت، خصوصی اجازت کے ذریعے ضروری نقل و حرکت کی اجازت دی گئی تھی . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں یقینی بنایا جائے گا کہ صرف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو (جو کہ ویکسینیشن کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھتے ہیں) پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی . پاکستان کے سفر سے قبل منفی RT PCR ٹیسٹ (زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانا) ساتھ رکھنا لازم ہو گا پاکستان آنے پر RATمثبت نتائج کی صورت میں کسی فرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی . پاکستان میں داخل ہونے کے لئیے فی الحال نافذ کردہ این پی آئیز کے مطابق زیادہ سے زیادہ 300 افراد کے بیرونی اجتماع کی اجازت ہو گی . . .

متعلقہ خبریں