اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جیسے جیسے تحریک انصاف کا جلوس وفاقی دارالحکومت کے طرف بڑھ رہا ہے اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو جانے والے تمام غیر روائتی رابطے کل (پیر) سے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردئے جائیں . اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ نشانے باز مارگلا ہلز اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کردئے جائیں گے .

تاکہ کوئی بھی کرمنل داخل نہ ہوپائے .
سیکیورٹی کے سخت اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کے بعد کئے جارہے ہیں آڈیو میں اسلام آباد کے باہر اسلحہ جمع کرنے کے خدشے کے تحت کئے جارہے ہیں . باخبر ذرائع کے مطابق ماہر نشانہ باز اہلکاروں کو پہلی مرتبہ تعینات کیا جارہا ہے . آڈیو لیک کی وجہ سے اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہیں . ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا .
ذرائع نے بتایا ہے اسلام آباد میں موجود سفارتکار بھی خوف میں مبتلا ہے اور انہیں نے اس کا اظہار سیکیورٹی حکام سے کیا ہے . علاوہ ازیں ریڈ زون ایریا کی آبپارا تک کے علاقے تک توسیع کو سراہا ہے . اس سلسلے میں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہر قسم کے املاک کے تحفظ کے سخت اقدام کئے جارہے ہیں .
اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس اور ایف سی کو ہدائت جاری کی ہیں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہا جائے . انہوں نے تعینات کئے گئے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ہدایات جاری کیں .

. .

متعلقہ خبریں