دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھرکی تصاویر ہیں ،قابل اعتراض کیا ہے؟ قاسم علی شاہ

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر وضاحت دے دی ہے۔ قاسم علی شاہ کی چند نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ۔

یوٹیوب پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں قاسم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر میری ذاتی اور گھر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، ان کے ساتھ تبصرے پڑھ کر میں اور فیملی ہنس ہنس کر پاگل ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور تین چار سال پرانی ہیں، یہ میری تصاویر موبائل ٹھیک کروانے گیا تھا وہاں سے چوری ہوئیں اور پھر لیک کردی گئیں۔ اس دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔

قاسم شاہ کا کہنا تھاکہ گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، گھر کے اندر کی تصاویر میں قابل اعتراض کیا ہے؟ ان تصاویر پر جو تبصرے کیے جارہے ہیں، ان میں عوام کو انتظار کرایا جارہا ہے کہ مزید تصاویر بھی آنی ہیں۔

مزید تصاویر کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ میری مزید تصاویر فیملی کے ہمراہ آسکتی ہیں کیونکہ یہ لیک ہوئی ہیں، میری ایسی کوئی نازیبا تصاویر نہیں آئیں گی۔ ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی ہے اور آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائے گا کہ یہ حرکت کس نے کی ہے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

5 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

16 mins ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

35 mins ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

38 mins ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

45 mins ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

1 hour ago