پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ،حکومت کیخلاف اہم فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اسٹرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں حکومت مخالف تحریک کے ملک گیر جلسوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ،اجلاس میںمیثاق پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ن لیگ سیکرٹریٹ میں احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک گیر جلسوں پر تفصیلی مشاورت کی اور ملک گیر جلسوں کا شیڈول طے کیا،شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے اٹھائیس اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ، انتیس اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے تحت جلسہ ہوگا، حکومت کی تین سالہ بد ترین کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ طالبان کو خوش آمدید کہنے کا مولانا کا فیصلہ ذاتی اور جماعت کا ہے پی ڈی ایم کا نہیں ہے ،انہوں نے کہاہم سمجھتے ہیں کہ حکومت طالبان سے متعلق پالیسی کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور ایک پالیسی پارلیمان کے ذریعے بنائی جائے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا یہ ایجنڈا ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلایا جائے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی یکطرفہ الیکشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں ،یہ الیکشن کی چوری کو مزیدتحفظ دینے کیے لیے معاون ثابت ہو گی ہم اس کو نہیں مانتے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر پابندی عائد کر رہی ہے ،ہم میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں میڈیا کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ہم میڈیا کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Recent Posts

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

1 min ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

57 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

1 hour ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

1 hour ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

1 hour ago