مسجد نبویﷺ واقعہ: شہباز کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں: عدالت

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں۔مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شیخ رشید کے خلاف اٹک میں درج مقدمے کی درخواست اخراج پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں ہوئی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر راجہ فیاض پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں نامزد باقی ملزمان کہاں ہیں، ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟وکیل شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب جاکر واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرا دیا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا اس کیس سے کیا تعلق؟ شہباز شریف کون ہوتے ہیں جو واقعے میں ملوث افراد کو رہا کرائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیاستدان اپنی گندگی کو اس واقعے سے دور رکھیں، سیاستدانوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے، بھارتی چینلز آپ نے دیکھے ہیں، وہ کیسا گند اچھال رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تفتیشی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قرآن پڑھ لیں جس میں واضح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آواز سے اپنی آواز نیچی رکھو، آپ کو 4 دن کی مہلت دیتے ہیں، افسوسناک واقعے کی ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کریں۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

6 mins ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

10 mins ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

17 mins ago

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

29 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

58 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

1 hour ago