صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس ، 5 رکنی لارجر بنچ قائم ، قاضی فائز عیسیٰ حصہ نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافیوں کو ہراساں کرنے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرف سے از خود نوٹس لینے کا کیس . قائم مقام چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا .

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چھبیس اگست کے بجائے پیر کو کرے گا . بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں . سماعت کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا . . .

متعلقہ خبریں