وکلا کا 9 ستمبر کو سپریم کورٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی وکلا برادری چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ایڈہاک پر تقرری کے خلاف ایک ہوگئی ۔ 9 ستمبر کو سپریم کورٹ کو بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے خلاف سڑکوں پر آنے اور اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔

سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے کنونشن منعقد کیا گیا۔ پورے پاکستان کے بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اہم رہنماؤں سمیت وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ بار صدر لالا لطیف آفریدی، علی احمد کرد، ضیاء الحسن لنجار، کراچی بار کے صدر نعیم قریشی، بریسٹر صلاح الدین ،امجد شاہ ، قربان ملانو و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے 9 تاریخ کو سپریم کورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ صدر بار نے کہا 9 تاریخ کو میں سپریم کورٹ بند کرانے کے لیے اپنی دونوں ٹانگیں تڑوانے کے لیے تیار ہوں ۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر بیریسٹر صلاح الدین کا کہنا تھا کہ گجر نالے پر ہزاروں گھر توڑ دیے گئے لوگ بھوکے ننگے گھوم رہیے ہیں ۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد نے جوڈیشل کمیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کی کیا صلاحیت ہے؟ مت کرو ایسا ہم بہت خطرناک لوگ ہیں ۔ ہم کو مت چھیڑیں، ایک سیٹی بجے گی سارا سسٹم نیچے آجائیگا۔

تقریب میں وکلا رہنما یاسین آزاد، سردار لطیف کھوسہ ، مسعود گجر ، عاشق سولنگی، حیدر امام زیدی، احمد خٹک ، یوسف لغاری، عابد زبیری و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago