گریٹر اقبال پارک واقعہ میں 71 سالہ بزرگ کی گرفتاری؛ فوٹیج سامنے آگئیں

(قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے کیس میں لاہور پولیس کی پھرتیاں سامنے آنے لگیں، پولیس نے 71 سالہ وزیر خان کوبھی دھر لیا ،ٹوینٹی فورنیوزنے 14 اگست کو وزیر خان کی گھر کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ 14 اگست کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر وزیر خان گھر کے باہر موجودتھا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے معاملہ پر لاہور پولیس کی پھرتیاں جاری ہیں، 71 سالہ وزیر خان کو دھر لیا،وزیر خان کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئنٹی فورنیوز نے حاصل کرلی، شاہدرہ کے رہائشی وزیر خان کو گھر کے باہر سے اٹھایا گیا، انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی موبائل وین باپ بیٹے کو موٹرسائیکل پر تھانے لیکر گئی۔

وزیر خان کو جمعہ کی شام 5 بج کر 35 منٹ پر پولیس نے حراست میں لیا،دوسری فوٹیج میں 14 اگست کو وزیر خان کی گھر کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے

14 اگست کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر وزیر خان گھر کے باہر دکھائی دیتا ہے،وزیر خان کو سی آئی اے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔

یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

26 mins ago

سوزوکی پاکستان میں ’ ایوری ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ، قیمت کتنی ہو گی؟ جا نئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے…

29 mins ago

اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز ہائیکورٹ بار ، اسلام…

38 mins ago

پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا “پاکستان کرکٹ” سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر، جنہوں نے حال ہی میں چیمپئنز ون…

43 mins ago

آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی عدالتی کارروائی سے علیحدہ ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں کی سماعت میں پی…

46 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں اچانک تقریب کا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے…

51 mins ago