جلسے جلوس، استعفوں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم کا شیرزہ بکھر چکاہے ۔ فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی صاحب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائےاطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے جلوس، استعفوں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہیں .

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ کرپشن پر احتساب سے بچنے کے لئے این آر او چاہتا ہے جو نہیں ملے گا . ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کو دیکھے بغیر ہی اس کو مسترد کرنے والی اپوزیشن ٹھپا مافیا کو پروان چڑھانا چاہتی ہے . زیر مملکت کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو صاف شفاف بنانے میں مدد ملے گی . . .

متعلقہ خبریں