اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز کی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پچیس مئی کو سپریم کورٹ نے گھروں پر چھاپے مارنے سے روکا تھا۔
درخواست گزار خرم نواز کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالت نے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس اور ایف سی نے میرے گھر پر چھاپا مارا۔درخواست گزار نے وکیل کے توسط مؤقف اپنایا کہ کوئی الزام ہے نہ کوئی مقدمہ، بغیر وارنٹ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں عدالت سے کہا گیا کہ تحریک انصاف ایچ نائن اور جی نائن کے علاقہ میں احتجاج کرنا چاہتی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی نظر میں عدالت کا کوئی ادب احترام نہیں۔تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز نے درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…