دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، کون کون پاکستانی شامل؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں . رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے 2023ء کی فہرست میں خدمتِ خلق، ٹیکنالوجی، سیاست، مذہبی معاملات، آرٹ اینڈ کلچر اور سائنس سمیت مختلف 13 شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر مسلمانوں کو شامل کیا گیا ہے .


اس فہرست کے 2020ء کے ایڈیشن میں سرفہرست آنے والے مفتی تقی عثمانی پہلے نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Muslim 500 (@themuslim500)


دوسری جانب بااثر مسلمانوں کی اس فہرست میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت وزیر اعظم شہبازشریف، چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان، جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن، اے آر وائے کے سربراہ سلمان اقبال، مولانا طارق جمیل، ڈاکٹر عطاالرحمٰن، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ملالہ یوسفزئی، شیخ محمد الیاس قادری، مولانا نزر الرحمٰن کانام بھی شامل ہے .
واضح رہے کہ اس فہرست میں پہلا نمبر کنگ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، دوسرا نمبر آیت اللّٰہ حاج سید علی خامنہ ای اور تیسرا امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا ہے .


رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی اس فہرست میں ’مین آف دی ایئر‘ کا خطاب جمیعت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی جبکہ ’وومن آف دی ایئر‘ کا لقب اسلام قبول کر کے اسلامک اسٹڈیز میں بہترین ترجمان کا کردار ادا کرنے والی امریکی خاتون عائشہ عبدالرحمٰن بیولی کو دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں