پرتھ (قدرت روزنامہ) نیدرلینڈز سے فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شاداب خان نے کہا کہ دونوں میچز بہت قریب جا کر ہارے مگر فنش نہیں کر پارئے . انہوں نے کہا کہ جن میچز میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی، ان میں بھی زیادہ وقت ہم حریف ٹیموں پر حاوی رہے .
قومی ٹیم کے نائب کپتان نے مزید کہا کہ اس وقت اپنی سو وکٹوں کا نہیں سوچ رہا، فی الحال میرا فوکس ورلڈ کپ پر ہے .
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے ایک رن سے بھی ٹیم کو فائدہ ہو تو وہ زیادہ اہم ہے، ہمارے کنٹرول میں ہماری پرفارمنس ہے .
شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں آج کی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے . انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، مگر وہ انسان بھی ہیں، غلطی ہوجاتی ہے . قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف 3 اوورز لگے کنڈیشن سمجھنے میں، کنڈیشنز کو سمجھنا اور فوری ایڈجسٹ ہونا بہت ضروری ہے .