موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان میں مزید لاکھوں افغان مہاجرین کی آمد کا امکان ، انتظامات مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان میں موجودہ تشویشناک صورتحال کے بعد افغان باشندے ڈر اور خوف کی وجہ سے انخلا کررہے ہیں، پاکستان جہاں پہلے ہی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے مزید سات لاکھ افغان مہاجرین کی آمد متوقع ہے، جس کے لئےپاکستان نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر
کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی ہے،اس حوالے سے طور خم بارڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کیمپ لگائے جائیں گے،چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب بھی ضرورت کے تحت مہاجر کیمپ لگایا جائے گا۔کمشنرافغان مہاجرین عباس خان نے بتایا کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کیلئے تیاری کرلی ہے۔وزرا اور حکومتی مشیر باور کراچکے ہیں کہ مزید افغان مہاجرین کی آمد قبول نہیں کرینگے،مشیرقومی سلامتی معید یوسف دورہ امریکا کے دوران یہ بات واضح کرچکے تھے کہ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، جب کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کچھ روز قبل واضح کیا تھاکہ کوئی افغان مہاجر پاکستان نہیں آرہا۔دوسری جانب البانیہ کے وزیراعظم اعلان کرچکے ہیں کہ وہ افغان مہاجرین کو عارضی پناہ فراہم کرے گا،جن میں افغان خواتین رہنماء،سرکاری ملازمین شامل ہونگے،البانیہ کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیٹو کا رکن ہونے کے ناطے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ادھر امریکا نے البانیہ سے کہا کہ وہ مہاجرین جو افغانستان سے امریکا آنا چاہتے ہیں انہیں ٹرانزٹ کے طور پر پناہ فراہم کرے،البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا جانے والے سیاسی پناہ گزینوں کو البانیہ آنے کی اجازت دے گا۔

Recent Posts

پنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، عظمیٰ بخاری کی گنڈا پور کو دھمکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 mins ago

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

8 mins ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

14 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

18 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

20 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

25 mins ago