میرے سسرال والے بہت زیادہ پردہ دارہیں اس لیے شادی۔۔۔اداکارہ مدیحہ رضوی کی شادی پرایساکیاہواکہ ان کی شادی سب سے منفردتھی ؟

(قدرت روزنامہ)جھوٹی ڈرامے میں بھابھی کاشاندارکردارنبھانے والی اداکارہ مدیحہ رضوی جن کومختلف منفی ومثبت کرداروں میں دیکھاگیاہے اوریہ اپنے ہرکردارمیں منفردانداز میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئی ہیں مدیحہ رضوی کے بارے میں توسب ہی جانتے ہیں کہ یہ مشہوراداکارہ دیباکی بیٹی ہیں۔مدیحہ کی شادی 2013میں ساتھی اداکار حسن نعمان سے ہوئی جومشہوراداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں ۔مدیحہ کی عمر33سال ہے ۔مدیحہ اپنے سسرال والوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں
کہ میرے سسرال والے بہت پردہ دارہیں اورمیر ی نندیں مکمل حجاب کرتی ہیں میری شادی میں کسی قسم کاکوئی مسئلہ نہیں ہوامیں پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی تھی اورحسن کی فیملی ایرانی پٹھان ہیں۔مجھے کبھی میرے سسرال والوں نےکسی قسم کی کوئی رکاوٹ یاپابندی نہیں لگائی اورشادی کے بعد میں نے خوشی خوشی اپناگھرسنبھالا۔مدیحہ مزید بتاتی ہیں کہ میری شادی دیگراداکارائوں کی شادی سے مختلف تھی کیونکہ سسرال والے پردہ دارتھے کسی قسم کی کوئی فوٹوگرافی نہیں کی گئی بس جوویڈیوز بچوں نے اپنے موبائل سے بنائیں وہی تھیں یوم عام زندگی میں اتنی تصاویر کھینچی گئیں اتنی مرتبہ برائیڈ ل فوٹوشوٹ ہوالیکن اصل زندگی میں شادی کے دن نہ ہوا۔اپنے سسرکے بارے میں بتاتے ہوئے مدیحہ کہتی ہیں کہ میں اپنے سسرپررشک کرتی ہوں وہ بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے مجھے بہت اچھے سے سمجھااورہمیشہ میراساتھ دیا۔صرف گھرکے معاملات میں ہی نہیں بلکہ کیرئیرکے حوالے سے بھی مجھے سسر نے بہت سپورٹ کیا۔اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ میری بیٹیاںجڑواں نہیں ہیں بلکہ ایک سال کافرق ہے اورسب کولگتاہے کہ میری بیٹیاں جڑواں ہیں بڑی بیٹی جب پیداہوئی تواس کوگودمیں لیتے ہوئے بھی ڈرلگتاتھاکہ کہیں ہاتھ سے نہ نکل جائے وہ بہت کمزورتھی اس کومیری امی نے پالاپھرکچھ وقت بعد ایک ہی سال میں دوسری بیٹی بھی ہوگئی میں نے دونوں بچیوں کواپنے گھروالوں کے ساتھ مل کرپالاگھربھی سنبھالا

Recent Posts

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

6 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

13 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

25 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

36 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

42 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

52 mins ago