امریکی ڈالر نے پھر روپے کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تیسرے کاروباری روز کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، انٹر بینک میں 15 پیسے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 220 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے .

گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت فروخت 220.80روپے سے بڑھ کر221.25روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 227روپے سے گھٹ کر226.50روپے پر آ گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں3روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 230.30روپے سے بڑھ کر233.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3.10روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 266.60روپے سے بڑھ کر269.70روپے پر جا پہنچی . دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میںاضافہ ہوگیا . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت1100روپے کے اضافے سے1لاکھ51ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح 944روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ29ہزار544روپے پر جا پہنچی جبکہ13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1653ڈالر ہو گیا

. .

متعلقہ خبریں