بلی تھیلے سے عمران خان کی شکل میں باہر آرہی ہے، وفاقی وزیر جاوید لطیف

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے عمران خان کی شکل میں باہر آ رہی ہے، یہ ریاست سے کھیل رہا ہے اور اداروں کے خلاف زہر گھول رہا ہے۔لاہور میں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک ایسا فسادی کھڑا ہوگیا جس نے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ کیا عمران نیازی کو کھلا کھیل کھیلنے کی اجازت دی جاتی رہے گی، بچے بچیوں کو خونی مارچ میں لایا جارہا ہے، معلوم ہے جو عمران خان نے اسلام آباد کے ارد گرد پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم اس دن سرپرائز دیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست آئین کی پاسداری کرنے والوں سے بات چیت کرتی ہے، جتھوں کے لیے فیس سیونگ نہیں دیں گے، اگر آج اس جتھے سے بات کرلی گئی تو آئندہ کے لیے بھی یہ راستہ کھل جائے گا۔جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ کہاں سے فنڈنگ ہو رہی ہے، ثبوت کے ساتھ بڑی چوری میں تمہیں پکڑنے جارہے ہیں، ریاست بلیک میل ہو کر مذاکرات نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بیک چینل سے عمران خان سے نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ کریں گے، اس نےملک کے لیے کوئی موقع نہیں جانے دیا جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں صدارتی نظام کی کوشش کی، کہتا ہے مارشل لاء لگ جائے اس کو کیا فرق پڑے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

2 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

12 mins ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

24 mins ago

دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کی سیسی اور ای او بی آئی میں رجسٹریشن کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے دیہاڑی داروں سمیت تمام مزدوروں کو سیسی اور ای او بی…

32 mins ago

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

50 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

53 mins ago