کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کا منصوبہ، چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرینگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔دورہ چین کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کے اصرار پر چینی کمپنی نے اگلے سال کے ابتدا میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کروا دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آگاہ ہوں کہ ماضی میں بہت مسائل آئے ہیں جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، 11 اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو واجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کرچکے ہیں، 50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کر دیے گئے ہیں اور 50 ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنا دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک نے ریوالونگ اکاﺅنٹ بنا دیا ہے جبکہ ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50 ارب اس میں شامل ہوجائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی درآمدی کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں مسائل آئے جس پر ہمیں افسوس ہے جبکہ دیامیر بھاشا منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کریں گے، کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔ چینی بھائیوں، بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ اور افسوس ہے، مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی، بہترین سیکیورٹی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور سی پیک سے الگ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، سی پیک اور سی پیک سے الگ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا معیار ایک ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2 کروڑ لوگوں کے شہر کراچی میں فراہمی آب کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے سندھ حکومت کے ہمراہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا جامع پلان بنایا ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بھی آپ کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ایندھن کی لاگت کم کرکے تیل و گیس پر اٹھنے والے بھاری غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
انہوں نے چین سے کہا کہ آپ کے پاکستان میں دلچسپی لینے پر شکریہ، چھ ماہ میں تین بار گودار بندرگاہ کا دورہ کرچکا ہوں، ایم ایل وَن اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago