پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، عمر سرفراز چیمہ نے پی ڈی ایم حکومت کو خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ڈی ایم حکومت کو خبردار کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا حق سچ اور قوم کی تقدیر بدلنے کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف لاہور اور گوجرانوالہ کی عوام کی لانگ مارچ میں شرکت سے امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ابھی تو پورا پاکستان اسلام آباد کا رخ کررہا ہے۔
‘اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائے گا’
عمر سرفراز نے کہا کہ قوم نے این آر او 2 کو مسترد کردیا ہے، پی ڈی ایم کو جواب دینا پڑے گا، اسلام آباد میں عوامی سمندر کرپٹ امپورٹڈ ٹولے کو بہا لے جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت چند دن کی مہمان ہے، تشدد کا راستہ اپنایا تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شہباز شریف لاؤ لشکر کیساتھ بیرونی دوروں پر ملکی وسائل کا بے دردی سے استعمال کررہے ہیں۔
‘لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے’
اطلاعات حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ن لیگ جاتی عمراء اور پیپلزپارٹی اندرون سندھ تک محدود ہوچکی ہے، لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔عمر سرفراز نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ساری سیاست ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھومتی ہے، مریم صفدر سیاست کی بارھویں کھلاڑی، ن لیگ کی تباہی میں برابر کی شریک ہے۔
نواز شریف اب کیا چاہتے ہیں؟ شیخ رشید نے اپنے دبنگ بیان میں بتادیا
اس سے قبل شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ نواز شریف اپنے لیےریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیےتکلیف چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہےجو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرےگا اور رسوا ہوکرگھر جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا، 10 نومبر کو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا، راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نہ گندم،نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں،اگر فیصلہ لوگوں نےاپنےہاتھ میں لےلیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago