اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سارہ لورین کو مونا لیزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں۔انہوں نے 2003 میں ڈرامہ سیریل ’رابعہ زندہ رہے گی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔سارہ لورین نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پوجا بھٹ کی فلم ’کجرارے‘ سے ہمیش ریشمیا کے ساتھ کیا اور وہ مرڈر 3 میں بھی نظر آئیں۔
سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے گلیمرس فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شئیر کی ، جن میں وہ ایک بولڈ اور سیزلنگ روپ میں نظر آئی ۔
تصاویر دیکھیں:
سارہ لورین نے مونا لیزا کے نام سے پاکستانی ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے فوری بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 13 سے 14 سال کی عمر میں کیا تھا جب انہیں والد کی موت کے بعد والدہ کے ہمراہ کویت چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔
سارہ لورین نے حال ہی میں ایک شو میں انکشاف کیا کہ اگر انہیں اپنی اداکاری کے کیرئیر میں اگر پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بھارت کا انتخاب کریں گی کیونکہ مواد تیار کرنے کے حوالے سے بھارت پاکستان سے بہت آگے ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ مگر زندگی گزارنے کے طریقوں پر وہ پاکستان کو فوقیت دیں گی، کیوں کہ بطور پاکستانی ہم کہیں بھی کسی اور ملک میں اس طرح زندگی نہیں گزار سکتے جس طرح اپنے ملک میں گزار سکتے ہیں۔
سارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام مونا لیزا ہے اور شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات میں یہی نام درج ہے تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کے وقت اپنا نام مونا لیزا سے سارہ لورین رکھا اور جب بھارتی مشہور اداکار سلمان خان نے ان کا نام سارہ لورین لیا تو انہیں بےحد اچھا لگا اور انہیں تب یقین ہوا کہ ان کا نام تبدیل ہو چکا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…