عمران خان پتا کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئے؟

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں قوم کے کتنے پیسے بچائے گئے؟ شہباز شریف نے منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی۔
انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔ حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

ذرائع کیمطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پرطلب کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکامی کے بعد اب عمران خان خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔ حکومتی کارکردگی پر شہبازشریف نے بیان دیا، جس پر نیب کا نوٹس جاری ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور میٹرو بی آرٹی کے 126 ارب روپے نظر نہیں آرہے، اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ روپے پر نیب نوٹس جاری ہورہے ہیں۔اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونا کیونکہ پہلے بھی کئی ایسے نام نہاد کرپشن کے کیس کھل کر بند ہو چکے ہیں کہ تفتیش کے دوران ان میں سے کچھ بھی براآمد نہیں ہو سکا۔

Recent Posts

پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں بلکہ کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز…

1 min ago

نئے قرضے پر آئی ایم ایف کی شرائط اور تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب…

6 mins ago

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی…

10 mins ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے قانون و انصاف سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین…

12 mins ago

نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وراسٹائل اداکارہ ودیا بالن، جو ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہ…

17 mins ago

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ’ایس آئی ایف سی‘ کے…

23 mins ago