ملکہ برطانیہ سیخ پا، پرنس ہیری اور میگھن مرکل کو قانونی جواب دینے کا فیصلہ

لندن(قدرت روزنامہ) ملکہ برطانیہ نے اپنے پوتے پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے آئے روز لگائے جانے والے الزامات سے تنگ آ کر ان دونوں کو قانونی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ نے کہا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے الزامات حد سے تجاوز کر چکے ہیں، بس اب بہت ہو چکا، یہ چیزیں میری برداشت سے باہر ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے اپنی قانونی ٹیم کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ دونوں شخصیات سے اب قانونی طریقے سے نمٹا جائے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی قانونی ٹیم نے پرنس ہیری اور میگھن مرکل کی بڑھتی ہوئی زبان درازی کو روکنے کیلئے دیگر ماہرین کیساتھ بھی مشاورت شروع کر دی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ کوئین الزبتھ امریکا میں موجود اپنے پوتے اور اس کی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سے بہت سیخ پا اور مایوس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام قانونی ماہرین کو حکم دیدیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کریں کیونکہ وہ بے جا الزامات کو سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔

شاہی خاندان کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئین الزبتھ کا کہنا ہے کہ وہ پرنس ہیری کو پوتا ہونے کے ناطے برداشت کرتی رہیں لیکن اس کی بھی حد ہوتی ہے، اب اگر کوئی بھی الزام لگایا گیا تو اس کا قانون کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مرکل پر بھی یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ اب اگر ان دونوں کی جانب سے شاہی خاندان کو بدنام کرنے کا کوئی بھی بیان سامنے آیا تو انھیں قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

Recent Posts

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

1 min ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

5 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

8 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

27 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

49 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago