حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کی کابل میں طالبان کے سیاسی وفد سے ملاقات

کابل(قدرت روزنامہ) سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کی کابل میں طالبان کے سیاسی وفد سے ملاقات ، طالبان کے وفد نے شہاب الدین دلاور کی قیادت میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد ایک بیان میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ، عوام کے تحفظ اور افغان پرچم سمیت دیگر قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دوسری جانب سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس موقعہ پر حشمت غنی کا کہنا تھا کہ طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، طالبان امن اور تحفظ دیں ، ہم ان کی مدد کریں گے ۔

طالبان کی طاقت اور کمزوری سے متعلق سوال پر حشمت غنی کا کہنا تھا کہ امن لانا طالبان کی طاقت جبکہ معیشت اور خارجہ امور ان کی کمزوری ہیں ۔

طالبان کی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق سوال پر حشمت غنی کا کہنا تھا کہ بھائی (اشرف غنی) کی حکومت میں شامل ہوا نہ طالبان کی حکومت میں شامل ہوں گا ، افغان عوام کے لیے امن اور بہتری چاہتا ہوں ۔

حشمت غنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں طالبان رہنماؤں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبان رہنما نعرہ تکبیر اور امارت اسلامی کا نعرہ لگا رہا ہے جس کے بعد ایک دوسرا طالبان لیڈر حشمت غنی سے مصافحہ کرتا ہے اور انہیں بوسہ دیتا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

19 mins ago

پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا…

42 mins ago

ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت…

50 mins ago

اپنی چھت……اپنا گھر،15دن میں مکانوں کی تعمیر شروع،وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں

لاہور( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت ……اپنا گھر پروگرام“ کے تحت پہلی قسط کے اجرا ءکے…

53 mins ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف…

60 mins ago