چٹورکھنڈوگردونواح میں فورجی سروس بہتربنائی جائے،فوادجان

غذر(قدرت روزنامہ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع غذر کے رہنما سید فواد جان نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر چٹورکھنڈ اور ملحقہ علاقوں میں فور جی سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان علاقوں میں صارفین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات آئن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہے۔موجودہ ٹاور کی مرمت اور دیگر علاقوں میں نئے ٹاور لگانا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دور جدید میں انٹرنیٹ کے
​​​​​​​ بغیر کوئی بھی کام مشکل ہوچکا ہے۔فور جی کی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ طلباء کے ساتھ کاروباری حضرات کے معاملات آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے سیکٹر کمانڈر ایس سی او سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چٹورکھنڈ میں ڈی ایس ایل لائن کی تعداد میں اضافہ اور ملحقہ علاقوں میں نئے ٹاورز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام فور جی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago