پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31.46 فیصد کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31.46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2021ء میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ افغانستان سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 38.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 62.80 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 62.77 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

مالی سال 2021ء میں افغانستان کو مجموعی طور پر 983 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں افغانستان سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2021ء میں افغانستان سے درآمدات پر 12.40 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 194.23 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی 2020ء میں افغانستان سے 4.21 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2021ء میں افغانستان سے مجموعی درآمدات کا حجم 179.22 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

ارپیتا نے بھائی سلمان خان کا تحفہ بیچ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے مبینہ…

21 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت…

23 mins ago

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےآئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا…

1 hour ago

سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی حکام نے افغان…

1 hour ago

آئینی ترامیم کے معاملےپر پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا…

2 hours ago

حکومتی کوششیں رائیگاں،سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھرانکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے…

2 hours ago