کابل کیلئے PIA کی فلائٹس آج بھی آپریٹ نہیں ہونگی

(قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کیلئے فلائٹس آج بھی آپریٹ نہیں ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے ضروری سہولیات موجود نہیں ہیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ انتظامات نہ ہونے پر کابل کیلئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کی ہیں۔

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور رن وے پر موجود کچرا فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے، ایئرپورٹ پر صفائی کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

گزشتہ روز بھی قومی ایئر لائن کی کابل فلائٹس آپریٹ نہیں ہوئی تھیں جبکہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔

افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نےآئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا…

23 mins ago

سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی حکام نے افغان…

34 mins ago

آئینی ترامیم کے معاملےپر پارٹی کا ساتھ نہ دینے والوں کو ایک موقع دیا جائے گا، زرتاج گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا…

53 mins ago

حکومتی کوششیں رائیگاں،سنی اتحاد کونسل کاپارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے پھرانکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے…

1 hour ago

معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں 12سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہوراداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال…

1 hour ago

شادی میں بلا کرتین افراد نے مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مظفرگڑھ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو تین افراد…

1 hour ago