شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

WhatsApp
Get Alert