مینارِ پاکستان واقعہ، 40 ملزمان کی شناخت آج ہوگی

(قدرت روزنامہ)یوم آزادی پر مینارِ پاکستان پر لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے والوں میں سے 40 افراد کو متاثرہ لڑکی آج جیل میں شناخت کرے گی . واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، تاہم ابھی تک 400 میں سے صرف 66 افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے .

پنجاب حکومت نے سو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران کو بھی فارغ کردیا گیا ہے . دوسری جانب عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اور والدہ شدید ذہنی اذیت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں . عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی پوچھ گچھ بھی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں