اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر موقف پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم پاکستان ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تحریری رپورٹ پر تمام فریقین کو سننے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت نے کراچی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی ہونے کی رپورٹ دی تھی۔
صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلئے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ کے دوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں، کراچی میں کورونا ویکسینیشن اور عالمی دفاعی نمائش بھی ہورہی ہے، اس لیے پرامن الیکشن ناممکن ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…