آپ نے گھبرانا نہیں ہے، حوصلہ رکھنا ہے

لندن(قدرت روزنامہ) عمران خان کا اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطہ، کہا آپ نے گھبرانا نہیں ہے، حوصلہ رکھنا ہے، بچوں نے اپنے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی . اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے عمران خان پر ہوئے حملے سے متعلق ایک اور ٹوئٹ کیا گیا ہے .

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے، حملہ ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے ہیرو کے شکرگزار ہیں، جبکہ خدا کہ شکر کہ عمران خان اب خیریت سے ہیں .
اس سے قبل عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے پہلا ردعمل دیا گیا تھا .

جمائما نے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ہیرو قرار دیا .
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل گفتگو میں سابق وزیراعظم کی جان بچانے والے ابتسام نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ بائی پاس سے پیدل چلتا ہوا آرہا تھا، اس دوران جب حملہ آور نے پستول سیدھا کیا تو میں نے اسے پکڑ لیا تاہم اس نے پستول نکالتے وقت ہی ایک فائر کردیا .

شہری نے بتایا کہ حملہ آور کی پستول آٹو تھی جس کو پکڑا کو اس سے لگاتار فائر ہوتے ہوئے نیچی آئی، اس دوران ایک شخص کو گولی لگی، اس پر شرمندہ ہوں کہ حملہ آور کو پہلے فائر پر نہیں پکڑسکا تاہم جب تک ہم زندہ ہیں عمران خان کو آنچ بھی نہیں آسکتی .
واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں .
گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے .
اسی طرح ٹی ایچ کیووزیرآباد کا کہنا ہے کہ معظم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید ،احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد ،محمد عمران ، محمد فاروق، لیاقت اور راشد سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں . دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، اور فائرنگ واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے .

. .

متعلقہ خبریں