دنانیر کا ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ ہونیوالے افسوسناک واقعے پر برہمی کا اظہار

جوہر ٹاؤن (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و ماڈل دنا نیر نے مینارِ پاکستان پر 14 اگست کو ٹک ٹاکر عائشہ کیساتھ ہونیوالے بدسلوکی کے افسوس ناک واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پاوری گرل دنا نیر مبین نے اپنے انسٹا گرم اکاؤنٹ کی سٹوریز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس وا قعے پر مردوں کی ہونے والی تربیت کو تشویش ناک قرار دیا ہے, دنا نیر مبین نے اپنی سٹوری میں لکھا ہے کہ کیوں کہ سب ہی اس موضوع پر بات کر رہے ہیں اسی لئے وہ بھی کچھ کہنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ہماری ریاست ایسے مردوں کو سزائیں کیوں نہیں دیتی ہے، ایسے مردوں کو عبرت کا نشان یا مثال کیوں نہیں بنایا جاتا ہے۔

دنا نیر مبین نے کہا کہ پاکستان میں لڑکوں کے والدین ان کی کیسی تربیت کر رہے ہیں، مردوں کو عورتوں کی عزت کرنا کیوں نہیں سکھایا گیا، اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو برابر کے حقوق دیئے ہیں, ہماری حکومت اسلام کی جانب سے عورت کو دیئے گئے حقوق کیوں نافذ نہیں کر رہی ہے؟۔

واضح رہےکہ مینار پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی، ٹک ٹاکرعائشہ اکرم بیگ کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا، پولیس اب تک 66 ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

2 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

10 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

16 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

31 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

46 mins ago